فرانس میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ
فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 523 مریض ہلاک ہوچکے ہیں ساتھ ہی 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تفصِلات کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا سے 35 ہزار 541 مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فرانس میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں فرانسیسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔تفصِلات کے مطابق صدر میکرون آج شب قوم سے ٹیلی ویژن خطاب کے دوران وائرس کی دوسری لہر سے لڑنے کے لیے حکومت کے اگلے اقدام کا اعلان بھی کریں گے۔ دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ عالمی وباء سے متعلق کابینہ کے اجلاس سے قبل ہی مشکل فیصلوں کے لیے تیار رہیں۔اعلان کے مطابق لاک ڈاؤن میں اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے۔