صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کورونا کیسز ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا
اسلام آباد:معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کورونا کیسز ہیں حکومت ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کیلئے پی پی ایز دے رہی ہے لیکن اسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایزکی تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وباکا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا، معلوم نہیں کب تک وبا کے ساتھ رہنا ہے۔ ملک میں اس وقت700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے، کوشش ہےصرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں جہاں کیسز کی تعداد زیادہ ہیں ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کل ایپ لانچ کی جس میں تمام اسپتالوں کی معلومات موجود ہیں ، ایپ کےذریعے پتہ چلے گا کہ کس اسپتال میں کون سی سہولتیں ہیں، ملک کے 450اسپتالوں کوپی پی ایز بھیجے جاتے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کہاجاتاہےحکومت پی پی ایزنہیں دےرہی،حالانکہ ہم دےرہےہیں، مسئلہ یہ ہےاسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایز تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 3فیصدسےزائدہیلتھ ورکرزمتاثرنہیں ہیں ، ہمارےہاں ہیلتھ ورکرزکےمتاثرہونےکی شرح یورپ سےکم ہے پی ایم اےکوہم نےہیلتھ ورکرزکی حفاظت سےمتعلق آن بورڈ لیا