شہلا رضا بھی کورونا وائرس کا شکار
کراچی: سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے 25 ارکان پہلے ہی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے کرونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ شیئر کیا
شہلا رضا نے لکھا کہ گھر کے دیگر افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے، انہوں نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔۔ خیال رہے کہ پاکستان کورونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں 15 واں ملک بن چکا ہے۔ ملک میں 10 لاکھ کی آبادی میں اموات کی شرح 10 سے بڑھ کر 12 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ 10 لاکھ کی آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 655 ہوگئی۔