زرتاج گل سمیت وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے دیگر ارکان کو توہین عدالت نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چڑیا گھر کے شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سمیت اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے 19 ارکان کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیا۔خیال رہے کہ عدالت نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر انہیں محفو ظ پناہ گاہ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کے دوران آگ لگا کر جانوروں کی منتقلی کی کوشش کی گئی اور اس کوشش میں شیر اور شیرنی ہلاک ہوگئے تھے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے جن 19 ارکان کو شوکاز نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، ان میں مشیر مآحولیات ملک امین اسلم، وزیر مملکت زرتاج گل، وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سیکرٹری ناہید درانی، پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز ، سینیٹر مشاہد حسین سید، ارکان قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت دیگر شامل ہیں تفصیلات کے مطابق واقعے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 11 اگست کو شوکاز نوٹسزجاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔