خیبرپختونخوا، کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ سرفراز اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم وہ کورونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔ڈاکٹر عالیہ سرفراز ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں گائنی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ رہ چکی تھیں۔ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔