حکومت نے ملک میں چینی درآمد کرنے پر غور شروع کردیا

حکومت نے ملک میں چینی درآمد کرنے پر غور شروع کردیا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے اس حوالے سے باضابطہ طورپر جائزہ لینا شرو ع کردیا ہے اور چھ لاکھ ٹن چینی منگوانے کا سوچا جا رہا ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق چینی کی درامد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائیگی، رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے اور چینی کی پیداواربھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے لیکن شوگرملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان ممکنہ طور پر منافع کے لیے چینی کی ریلیز کم کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔