بیرون ممالک میں پھنسے 63 ہزار834 پاکستانی وطن واپس

اسلام آباد: مختلف پروازوں کی ذریعے بیرون ملک پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 336 ملکی وغیر ملکی پروازوں کی ذریعے 39 بیرون ممالک پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا۔ مسافروں کو لانے کے لیے قومی ایئر لائنزکی 238،غیرملکی ایئر لائنز نے 98 پروازیں آپریٹ کیں۔پی آئی اے کے پروازوں کے ذریعے ساڑھے 46 ہزار، غیرملکی ایئر لائنز سے 17 ہزار 332 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے یو اے ای سے 124،قطر 36،سعودی عرب سے 63پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ یو اے ای سے ملکی وغیر ملکی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار178،قطر سے 7ہزار 948 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔
دوسری جانب سعودی عرب سے 15 ہزار969،عمان سے 3 ہزار 315پاکستانی وطن واپس پہنچے، ملائشیا سے 1 ہزار 42، برطانیہ 2 ہزار993، امریکہ سے 918،چین سے 853 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔