بلوچستان میں آئندہ ہفتے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر
کورونا میں مبتلا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے قرنطینہ سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے حوالے سے آنے والا ہفتہ اہم ہے، آنے والے دنوں میں کورونا کے زیادہ پھیلنے کے امکانات ہیں۔ جام کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کافی سارے لوگ بیرون ملک سے سفر کرکے آئے، عوام سے اپیل ہے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔ خیال رہے کہ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد نو ہزار تین سو چوراسی ہے،