ایک دن میں کورونا سے 68 افراد جاں بحق
گزشتہ ایک دن میں مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہوگئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اس طرح ملک میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اس طرح ملک میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 33 ہزار 536 اور پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 890 ، بلوچستان میں 5 ہزار 582، اسلام آباد 3 ہزار 946، آزاد کشمیر میں 299 اور گلگت بلتستان میں 852 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں 31 ہزار 198 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 68 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی ہے جب کہ ایک ہزار 295 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے