آصف زرداری نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے۔آصفہ بھٹو نے اس حوالے سے تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ کورونا ویکسین محفوظ و کارآمد بھی ہے۔سابق صدر پاکستان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اپنے والد کو کرونا ویکسین لگنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج اپنے والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لیتے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہو گیا ہے۔
آصف علی زرداری کی صابزادی آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ اپنے والدین اور اپنے پیاروں کو کورونا ویکسین لگوانے پر راغب کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔