اسلام آباد، کورونا کے 8 کیسز رپورٹ ہونے پر میڈیکل کالج ایک ہفتے کیلئے بند

اسلام آباد میں واقع مقامی میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد تدریسی عمل ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے میڈیکل کالج میں 8 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے ایک ہفتے کے لیے کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تفصِلات کے مطابق کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس میں طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔