اداکارہ میرا امریکا میں حادثے میں زخمی

نیویارک: فلمسٹارمیرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق امریکا کے نجی اسپتال میں اداکارہ کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کی جانب سے میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

اپنی اداکاری، انگریزی زبان سمیت بیانات کولے کر خبروں کی زینت بننے والی پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔ حادثے میں اداکارہ  کی گردن اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔

اپنے مختلف انداز اور بیانات سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ خطرے سے باہر ہیں۔ ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔