Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

دوسروں کو طعنہ دینے والے آج خود این آراو مانگ رہے ہیں، طارق فضل چوہدری

شیئر کریں
دوسروں کو طعنہ دینے والے آج خود این آراو مانگ رہے ہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا عدلیہ کو خط حقائق کے منافی اور جھوٹ ہے، دوسروں کو این آراو کا طعنہ دینے والے آج خود این آر او مانگ رہے ہیں، طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کا شور جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی کو جو سہولتیں حاصل ہیں وہ ملک میں کسی بھی قیدی کو حاصل نہیں۔

طارق فضل چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا باقاعدگی سے ماہر ڈاکٹر چیک اپ کرتے ہیں، 8 مرتبہ ان کو جیل سے باہر ماہر ڈاکٹروں کو دکھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے بیرون ملک سے بھی ڈاکٹر بلاکر چیک اپ کرایا گیا۔ خط میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی سمیت تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 22 گھنٹے کی قید تنہائی، کتابیں اور ٹی وی نہ ہونے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں، جو خوراک انہیں پسند ہوتی ہے انہیں وہی دی جاتی ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کسی طور پر غافل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کے نتیجے میں جیل میں نہیں، بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کی وجہ سے جیل میں ہیں، یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں آنی تھی جو کسی اور اکاؤنٹ میں بھیجی گئی، اس کے بدلے میں 450 کنال زمین تحفے میں ملی، یہ کرپشن کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/those-who-once-taunted-others-are-now-seeking-an-nro-themselves-says-tariq-fazal-chaudhry/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں