Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک

شیئر کریں
ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک

نئی دہلی: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد تہذیبی مکالمے میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں موجود ہے، جہاں مصدق ملک آج شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی فورم سے خطاب کریں گے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ ممالک کے ایک ساتھ مل بیٹھنے سے خطے میں بہتری کی امید ہے اور جو بھی امن سلامتی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا، ہم بھی ساتھ دیں گے۔

بھارتی صحافی کے دہشت گردی کے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے شدید متاثر ہوا ہے، دہشت گردی کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے شفاف طریقہ کار ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متعدد بار ایسا طریقہ کار تجویز کرچکا، ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/there-is-a-need-to-resolve-regional-issues-instead-of-leveling-allegations-musadik-malik/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں