پاکستان سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختون خوا میں کارروائیاں، 22 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بناکر 6 خوارج ہلاک کردیے جب کہ ٹانک میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا جب کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/security-forces-operations-in-khyber-pakhtunkhwa-22-khawarij-killed/






