Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 74 دہشت گرد جہنم واصل

شیئر کریں
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 74 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 74 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران میر علی میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک کیے گئے جب کہ اورکزئی میں کارروائی کے دوران مزید 8 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران خوارج کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا گیا، علاقوں کی کلیئرنس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جب کہ مواد میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں 3 نومبر سے جاری خفیہ اطلاع پر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 31 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/security-forces-kill-74-terrorists-in-operations-across-khyber-pakhtunkhwa-and-balochistan/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں