پاکستان وزیراعظم کا 30 نومبر کو دورۂ ماسکو: پاکستان اور روس میں 16 اہم معاہدے متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخری روز روس کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کے دورہ روس کو انتہائی تاریخی قرار دیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ دو طرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ہے، اسی لیے ان شعبوں سے متعلق مختلف معاہدے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا پہلا سرکاری 3 روزہ دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور توانائی و سرمایہ کاری کے معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/prime-ministers-visit-to-moscow-on-november-30-16-key-agreements-expected-between-pakistan-and-russia/






