Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

پاک فوج کا فتح تھری سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

شیئر کریں
پاک فوج کا فتح تھری سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک فوج نے فتح -3 سُپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 3 پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور اسٹرائیک رینج میں نمایاں اضافہ کرے گا جب کہ فتح 3 سے ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ سائنس دانوں اور انجینئرز نے لانچ کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-3 کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دیتے ہوئے قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کے لیے تمام افراد کی لگن اورعزم کو سراہا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/pakistan-army-successfully-tests-fatah-iii-supersonic-cruise-missile/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں