پاکستان اگر بانی پی ٹی آئی کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت دے گی: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی۔
رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر کی ایڈوائز کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کریں گے اور اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے، ناکامی پر بات چیت پر آئے ہیں، ہم نے اچھے طریقے سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی، وہ انکاری رہے، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعے ایشوز کو حل کیا جائے، یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر ہے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں جب پہنچے گا، جس میں زیادہ دیر نہیں، یہ معاملہ ایسا نہیں کہ کوئی ایک شخص بات کرے اور حل نکل آئے، صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/if-the-pti-founder-requires-surgery-the-government-will-provide-the-necessary-facilities-says-rana-sanaullah/






