Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

بلوچستان کے پہاڑوں سے سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت

شیئر کریں
بلوچستان کے پہاڑوں سے سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت

کوئٹہ: ماری انرجیز کی جانب سے بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کرلی گئی۔

ماری انرجیز نے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا، دریافت ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز نے ایسٹ سیاہ ڈیک کے علاقے میں کی، نئی دریافت ریکوڈک منصوبے سے 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

ماری منرلز نے دو مراحل میں 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کی، ڈرلنگ کے دوران 500 میٹر گہرائی تک تانبے کے ذخائر کی نشان دہی ہوئی، معدنی ذخائر قریباً 1.4 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دوسرے مرحلے کی ڈرلنگ کے نمونوں کے لیبارٹری نتائج 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہیں، اگلے مرحلے میں ایک ہزار میٹر گہرائی تک مزید ڈرلنگ کی جائے گی، ماری انرجیز کے مطابق ذخائر کے حجم اور معاشی اہمیت کے تعین کے لیے مزید تحقیق جاری ہے، کمپنی نے دریافت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/gold-and-copper-deposits-discovered-in-the-mountains-of-balochistan/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں