Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شیئر کریں
فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے 16 نومبر کو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/field-marshal-meets-iranian-foreign-minister-discusses-key-issues/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں