ٹیسٹ سیریز میں بنگلادیش کے ہاتھوں پاکستان کو وائٹ واش شکست

سلہٹ: بنگلادیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلادیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار تھیں جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز کی ضرورت تھی۔
ٹیسٹ میچ کے 5 ویں دن پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب 359 بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی۔

محمد رضوان 94 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جب کہ تیج الاسلام نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
مہمان ٹیم پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز جب کہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سلہٹ میں 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔