ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان حامد کو سیاحت و ثقافت کی صوبائی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے متعدد وزارتوں میں تبدیلیوں کا اعلان کیا اور رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد کو وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر کردیا۔
اس سے قبل ذیشان حامد آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کے معاون وزیر تھے۔
ذیشان حامد کینیڈا کے شہر ملٹن سے پہلی بار 2024 کے ضمنی الیکشن میں رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔