Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

ریاست مخالف باتوں کے بعد میرے دل میں فضل الرحمان کی کوئی عزت نہیں رہی، وزیر داخلہ

شیئر کریں
ریاست مخالف باتوں کے بعد میرے دل میں فضل الرحمان کی کوئی عزت نہیں رہی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتا تھا، ریاست مخالف باتیں کرنے کے بعد میرے دل میں ان کی کوئی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے میرے خلاف مہم چل رہی، کہا گیا کہ ہم ایران کوئی دفاعی معاہدہ کرنے گئے تھے، ہم دفاعی معاہدہ کرنے نہیں موجودہ بحران کے سلسلے میں گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع سے سوال کیا گیا ان کے علم میں نہیں تھا، ان کو اس لیے علم نہیں تھا کہ کیونکہ دفاع سے متعلق بات نہیں ہوئی، وزیراعظم نے خصوصی ٹاسک دیا اس لیے گیا، مجھے باہر جانے کا شوق نہیں، مولانا صاحب نے اداروں کے حوالے سے غلاضت کہی۔
کامران مرتضیٰ نے وزیر داخلہ کے الفاظ پر اعتراض کیا، محسن نقوی نے کہا کہ جب تک یہ ریاست سے مال لے لیں ریاست اچھی ہوتی ہے، جب مال نہ ملے تو پھر خلاف ہوجاتے ہیں، یہ تنقید کرتے ہیں تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں، یہ اسلام کو بزنس اور سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جے یو آئی کافی دنوں سے میرے اوپر تبصرے کررہی ہے، میں ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا دل سے احترام اور عزت کرتا تھا، لیکن کل جب انہوں نے کہا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں، وہ احترام ختم ہوگیا، انہوں نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی، انہوں نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ دفاعی معاملہ تھا تو آپ کیوں نہیں گئے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے اوپر اعتراض کیا کہ میں کیوں گیا تھا تو وہ دفاعی معاہدہ نہیں تھا، ایران کا جو دورہ تھا وہ کسی صورت دفاعی معاہدے کے لیے نہیں تھا، ان کی مثال وہ ہے کہ اگر ان کو حکومت میں حصہ ملے تو سب ٹھیک اور اگر حکومت میں کوئی کرادار نہیں ہے تو مخالف باتیں شروع کر دیں۔
وزیر داخلہ کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی جب کہ محسن نقوی نے کہا کہ اب آپ کو ریاست سے پیسے اور نوکری نہیں ملنی، یہ لوگ گورنر راج سے پہلے کہتے تھے ہماری ان سے جان چھڑوائیں، جب یہ ریاست کو نچوڑیں تو ان کی ماں ہوتی ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/after-his-anti-state-remarks-i-have-lost-all-respect-for-fazlur-rehman-says-interior-minister/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں