Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، جوانوں کے عزم کو سراہا

شیئر کریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، جوانوں کے عزم کو سراہا

راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ بلوچستان کے دوران مشکل آپریشنل حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکیورٹی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل کو بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود ان کے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں، پیشہ ورانہ مہارت اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوش حالی اور پائیدار ترقی کے مسلسل حصول میں فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/field-marshal-asim-munir-visits-balochistan-praises-troops-resolve/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں