Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

نئے صوبے سیاسی جماعتوں کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں: مصطفیٰ کمال

شیئر کریں
نئے صوبے سیاسی جماعتوں کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم نے ملک کو تباہ و برباد کردیا، نئے صوبوں کا قیام کسی سیاسی جماعت کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی امور چلانے والوں کو بھی احساس ہوچکا ہے کہ موجودہ نظام بہتر نتائج دینے میں ناکام ہے، میرا خیال ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر عوام کوئی بات کردیں تو وہی سپریم ہوتی ہے، آج کی جانے والی باتیں محض تجزیہ ہیں۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے اپنی کارکردگی پر اعتماد ہے تو ملک میں دس صوبے بھی بن جائیں تو اسے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو معلوم ہے کہ اس نے کچھ نہیں کیا، اسے حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریاستی امور میں غیر مشروط طور پر شامل ہوجانا چاہیے، لگتا ہے کہ پاکستان اور عوام کی سوچ تبدیل ہورہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چاند پر جارہی ہے جب کہ کراچی میں بچے گٹروں میں گر کر مررہے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/new-provinces-are-not-the-desire-of-political-parties-they-are-a-necessity-for-the-country-says-mustafa-kamal/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں