پاکستان مجھے برین ہیمبرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس آسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے۔
عمران خان نے خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو پہنچادیا، خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے مجھے برین ہیمبرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔
خط میں عمران خان کا کہنا تھا کہ براہ کرم عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ممکن بنائیں، زندہ رہوں گا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/i-am-at-risk-of-a-brain-hemorrhage-and-a-heart-attack-imran-khan-writes-in-a-letter-to-the-chief-justice/






