Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

اسلام آباد میں کیش لیس نظام متعارف کرانے کی تیاریاں

شیئر کریں
اسلام آباد میں کیش لیس نظام متعارف کرانے کی تیاریاں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیرصدارت کیش لیس اسلام آباد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے، بینکنگ سیکٹر کے نمائندگان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بینکنگ سیکٹر نمائندگان کی جانب سے کیش لیس اسلام آباد منصوبے کی کامیابی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ کیش لیس اسلام آباد منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز اہم ہیں، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر کیش لیس اسلام آباد منصوبے پر تیزی سے عمل در آمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے کسی محکمے میں نقد ادائیگی نہیں کی جائے گی، ‎31 دسمبر تک اسلام آباد کے تمام مرچنٹس کو کیش لیس نظام میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‎‎کیش لیس نظام سے مالیاتی شفافیت، ٹیکس مانیٹرنگ اور لین دین کے نظام میں بہتری آئے گی، ‎‎اسلام آباد میں 26 ہزار مرچنٹس پہلے ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہیں، ریڑھی بانوں سے بڑے کاروباری مراکز تک ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/preparations-underway-to-introduce-a-cashless-system-in-islamabad/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں