Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

آبادی بڑھ گئی، پاکستان میں بھی نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں: وزیر دفاع

شیئر کریں
آبادی بڑھ گئی، پاکستان میں بھی نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں: وزیر دفاع

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے، پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صوبوں کی تجویز پچھلے دو ماہ سے موضوع بحث ہے، میرا خیال ہے کہ پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائے جائیں، ساری دنیا میں ایسا ہوتا ہے، اگر 12 کی تجویز ہے تو 12 کرلیں لیکن یہ زبان، نسل یا سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر نہ بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی بڑھ گئی ہے، لوگوں کو سہولتیں میسر ہونی چاہئیں، افغانستان میں 8، 10 صوبے تھے جن کو 30، 32 صوبوں میں تقسیم کردیا گیا، صوبائی دارالحکومتوں کے اختیارات انتظامی یونٹس کو منتقل ہوں، طاقت کا ارتکاز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں نہ ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مرکز سے منتقل کیے جانے والے فنڈز صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر رہ جاتے ہیں، دراصل ان فنڈز کی منزل بلدیاتی ادارے ہوتے ہیں، بلدیاتی ادارے صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست دانوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ یہ طاقت عوام کی امانت ہے، سیاست دانوں کا نقطہ نظر ہے کہ ساری طاقت خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/population-has-increased-new-administrative-units-should-also-be-created-in-pakistan-defence-minister/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں