Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

ریلوے نے پہلی بار 100 ارب روپے ریونیو کا سنگِ میل عبور کرلیا

شیئر کریں
ریلوے نے پہلی بار 100 ارب روپے ریونیو کا سنگِ میل عبور کرلیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے کا ہدف عبور کیا۔

حنیف عباسی نے راولپنڈی میں عوام ایکسپریس کا نئی بوگیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عوام ایکسپریس تھی، جس کو دیکھنے کا دل نہیں چاہتا تھا، مزید ٹرینوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، قراقرم اور ملت 4 ایکسپریس میں بھی مسائل آئے لیکن درست کیے گئے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح ریلوے کو بھی نج کاری کی جانب لے جارہے ہیں، ریلوے اسپتال آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں، ریلوے ملازمین کا علاج مفت ہوگا، آج ریلوے کے مزدور کا بچہ بھی اچھی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے کا ہدف عبور کیا، اگلا ہدف 160 ارب روپے کا ہے، ریلوے نے صوبوں کی مشاورت سے مختلف منصوبوں کا اغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برانچ روٹس پر ٹرین بحال کرنے کا پوچھا تو میں نے کہا 4 اس سال، 4 آئندہ مالی سال میں فعال کردوں گا، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ساتھ معاہدے ہوچکے ہیں جب کہ سندھ برانچ روٹس کو فعال کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے سہولت موجود ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/for-the-first-time-railways-crossed-the-milestone-of-100-billion-rupees-in-revenue/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں