Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی

شیئر کریں
اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا اس لیے وہ ناراض ہیں، ان کے بغیر حکومت بنی بھی ہے اور چلے گی بھی۔

فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں اور اس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اگر پھولوں کا شہر بنادیں اور تمام سہولتیں دے دیں، تب بھی مخالفین تنقید کریں گے، 13 سال میں جو کچھ ہوا اس کو ٹھیک کرنے کے لیے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، ہم کام کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بہتر قانون ہوں گے اور صوبے کی بہتری کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر گورنر، سی ایم اور پی ایم کے لیے ہوتے ہیں، سرکاری کام کے لیے گیا تھا، کسی عیاشی کے لیے ہیلی کا استعمال نہیں کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتوں نے پیسے لے کر پرمٹ دیے ہیں جب کہ آج تجاوزات کو ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، ان کے لیے فارم بنایا جارہا ہے اور ریڑھی بانوں کے لیے بھی اقدامات کریں گے اور مناسب جگہ فراہم کریں گے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ جو واقعات ہوئے ہیں، ان کے لیے بھی کام کررہے ہیں، پولیو سے ہم متاثر ہورہے ہیں، اس کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/maulana-fazlur-rehman-is-angry-because-he-did-not-get-a-share-in-power-says-faisal-karim-kundi/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں