Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

ایل پی جی کے بعد عوام کیلئے بجلی بھی مہنگی، فی یونٹ 2 روپے37 پیسے اضافہ

شیئر کریں
ایل پی جی کے بعد عوام کیلئے بجلی بھی مہنگی، فی یونٹ 2 روپے37 پیسے اضافہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بجلی ستمبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہوگا۔

مزید برآں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ سی پی پی اے نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/electricity-also-becomes-expensive-for-the-public-after-lpg-with-an-increase-of-rs-2-37-per-unit/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں