سندھ کراچی: نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کے موبائل لے اڑنے والا ملزم عدالت میں پیش

کراچی کے علاقے گڈاپ میں ایک فارم ہاؤس پر نوکری کا جھانسہ دے کر تقریباً 60 خواتین کو بلانے اور ان کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم کو منگل کو ملیر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں متاثرہ خواتین نے اسے گھیر لیا۔
پولیس کے مطابق بابر نامی ملزم کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا اور اس سے متعدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی فون اب بھی برآمد ہونا باقی ہیں اور ملزم کے مبینہ ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/karachi-gadap-job-scam-suspect-court/






