Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

بھارتی مداح پاکستانی ڈرامے کے دیوانے، دہلی میں خصوصی نمائش کا اہتمام

شیئر کریں
بھارتی مداح پاکستانی ڈرامے کے دیوانے، دہلی میں خصوصی نمائش کا اہتمام

کراچی: پاکستانی ڈرامہ درِ نجات نے سرحد پار بھی ناظرین کے دل جیت لیے ہیں، بھارتی عوام اس سیریل کے دیوانے سے ہوگئے ہیں۔
بھارتی شہر دہلی میں مداحوں نے خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا اور ڈرامے کے کرداروں پر کھل کر گفتگو کی۔

عمیرہ احمد کی تحریر، ثاقب خان کی ہدایت کاری اور تھریز انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں دُرِ فشاں سلیم، شہریار منور، نمیر خان، سحر ہاشمی اور رومیصہ خان شامل ہیں۔

اسکریننگ پارٹی میں سب سے زیادہ گفتگو ابوبکر کے کردار پر ہوئی، جسے مداحوں نے مردوں کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔

بعض شرکاء کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ مختصر اور مؤثر ہوتی ہیں۔

مداحوں نے زریاب، حمنہ اور زامل کے کرداروں پر بھی اپنی رائے دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہدایت کار ثاقب خان نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور شائقین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/indian-fans-go-crazy-over-pakistani-drama-special-screening-organized-in-delhi/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں