Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

سیٹ پر سینئر اداکار وقت پر پہنچ جاتے، جونیئر یا مین لیڈ گھنٹوں انتظار کرواتی ہیں: غزالہ جاوید

شیئر کریں
سیٹ پر سینئر اداکار وقت پر پہنچ جاتے، جونیئر یا مین لیڈ گھنٹوں انتظار کرواتی ہیں: غزالہ جاوید

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ غزالہ جاوید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے پی ٹی وی کے دور کو یاد کرتے ہوئے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

غزالہ جاوید نے کہا کہ میں نے اب کام کرنا بہت کم کردیا ہے، پروڈکشن کے لوگ یا ٹیم اچھی ہو تو میں کام کروں گی ورنہ نہیں کروں گی، سب سے اہم بات یہ کہ انڈسٹری میں اب عزت دینا ختم ہوگئی ہے، سینئرز کی عزت کرنا زیرو ہوگئی۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب ہم نے نخرے اٹھانے شروع کردیے ہیں جو جتنا بدتمیز ہوگا اور جو اپنے کام میں سنجیدہ نہیں ہے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔

غزالہ جاوید نے مزید کہا کہ سینئر سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں اور جونیئر یا مین لیڈ (ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار) گھنٹوں انتظار کرواتی ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/seniors-arrive-on-set-on-time-while-junior-or-main-lead-actresses-keep-everyone-waiting-for-hours-ghazala-javed/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں