Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشت گرد مارے گئے

شیئر کریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر سے بلوچستان کے ضلع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کارروائیاں کی گئیں، اس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 نومبر کو سبی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت روک دی گئی اور کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جب کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/security-forces-kill-12-terrorists-in-operations-across-balochistan/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں