شوبز میری زندگی مشکل بنادی، مجھے موٹا بولنا بند کیا جائے: وینا ملک

لاہور: اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔
سوشل میڈیا پر وینا ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وینا ملک نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب مجھے بول رہے ہیں میں موٹی ہوگئی بھینس بن گئی، مجھے موٹے لوگوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں تھا، جب تک میں خود موٹی نہیں ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں انسان پتلا بھی ہوتا ہے، موٹا بھی ہوتا ہے، آپ لوگوں نے میری زندگی مشکل بنادی ہے۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ گھر میں ہوتی ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں سارا کھانا میں ہی کھا گئی ہوں، باہر جاؤں ہر کوئی موٹی ہوگئی ہوں، شوٹ پر آؤ پوری ٹیم آپ موٹی ہیں آپ کا چہرہ موٹا آرہا ہے، میں موٹی ہوں لیکن اندھی نہیں ہوں، مجھے پتا ہے کہ میں موٹی ہوگئی ہوں، اب وقت ہے کہ میں اپنا وزن کم کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے زندگی میں کچھ اس طرح کی چیزیں ہوگئی ہیں، میں نے کچھ زیادہ ہی کھالیا ہے، آپ لوگوں کی بہت مہربانی ہے مجھے موٹا بولنا بند کریں، میں پتلی ہوجاؤں گی۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/youve-made-my-life-miserable-stop-calling-me-fat-says-veena-malik/






