Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دلچسپ

کیا 13 نومبر 2026 کو دُنیا ختم ہوجائے گی؟

شیئر کریں
کیا 13 نومبر 2026 کو دُنیا ختم ہوجائے گی؟

نیویارک: دنیا کے خاتمے سے متعلق 66 سال پرانی ایک حیران کن پیش گوئی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔

1960 میں امریکی یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنس دان ہائنز وان فوسٹر نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پیش گوئی کی تھی کہ 13 نومبر 2026 کو دنیا کی آبادی اس قدر بڑھ جائے گی کہ انسان ایک دوسرے کے دباؤ سے ہلاک ہونے لگیں گے۔

یہ پیش گوئی معروف سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہوئی تھی، جس کی بنیاد آبادی میں تیزی سے اضافے کے ریاضیاتی ماڈل پر رکھی گئی تھی۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ پیش گوئی حقیقت پسندانہ نہیں تھی، کیونکہ دنیا کے متعدد ممالک میں شرحِ پیدائش مسلسل کم ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کئی ممالک بڑھتی آبادی کے بجائے کم شرحِ پیدائش اور معمر افراد کی بڑھتی تعداد سے پریشان ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی پیش گوئیاں سائنسی حقائق کے بجائے غیر حقیقی مفروضوں پر مبنی ہوسکتی ہیں، اس لیے انہیں حتمی حقیقت نہیں سمجھنا چاہیے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/will-the-world-end-on-november-13-2026/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں