Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دلچسپ

آسٹریلیا کے تاریخی جنگی جہاز کا ملبہ 128 سال بعد دریافت

شیئر کریں
آسٹریلیا کے تاریخی جنگی جہاز کا ملبہ 128 سال بعد دریافت

کینبرا: آسٹریلیا میں بنائے گئے پہلے آسٹریلوی جنگی بحری جہاز، Spitfire کا ملبہ کوئنز لینڈ کے شمالی ساحل پر ڈوبنے کے 128 سال بعد مل گیا ہے۔

ممکنہ روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے 1855 میں سڈنی میں 62 فٹ کا یہ بحری جہاز لانچ کیا گیا تھا۔

دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ اسپِٹ فائر میں رساؤ پیدا ہوگیا تھا اور 21 اگست 1898 کو پائپر جزیرے کے قریب ڈوب گیا تھا۔

متعدد ایجنسیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 اگست کو، ایک غوطہ خور ٹیم اور مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماہ طویل تلاش کے بعد ایک رائل آسٹریلین نیوی مائن ہنٹر بحری جہاز نے قریباً تین ماہ قبل 52 فٹ لمبا ملبہ پایا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/wreckage-of-australias-first-warship-discovered-after-128-years/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں