Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
سندھ

سندھ کے مختلف حصوں میں جمعے کو بارش کا الرٹ، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امكان

شیئر کریں
سندھ کے مختلف حصوں میں جمعے کو بارش کا الرٹ، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امكان

کراچی: شہرِ قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کررہی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہدادکوٹ، جام شورو اور نوشہروفیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑسکتی ہے جب کہ کراچی میں جمعرات کو ہلکی دھند متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/rain-alert-for-parts-of-sindh-on-friday-light-to-heavy-rain-expected-in-karachi/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں