Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

برطانوی اداکار رسل برانڈ کو ریپ اور تین جنسی حملوں پر ساڑھے 10 سال قید

شیئر کریں
برطانوی اداکار رسل برانڈ کو ریپ اور تین جنسی حملوں پر ساڑھے 10 سال قید

لندن: برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو ریپ اور 3 جنسی حملوں کے جرم میں 10 برس 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

51 سالہ رسل برانڈ کو سزا سدک کراؤن کورٹ میں سنائی گئی، 7 الزامات میں ایک ماہ تک مقدمہ چلا، رسل برانڈ کو جمعرات کو سدک کراؤن کورٹ کی جیوری نے مجرم قرار دیا تھا۔

جج جسٹس بیناتھن نے کہا، تمام جرائم کی سزائیں ایک ساتھ شروع کرنے کا پابند نہیں، جج نے متاثرہ خواتین کے سامنے آنے اور میٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا، رسل برانڈ پر 2004 سے 2009 کے دوران 6 خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی رسل برینڈ کے خلاف سامنے آگئیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ 2014 میں ایک پُرتشدد واقعے کے بعد رسل برانڈ کو گھر سے نکالنے کے لیے انہیں پولیس کو بلانا پڑا تھا، اس وقت جمائما نے الزامات دبانے کا انتخاب کیا، کیونکہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے لیے فکرمند تھیں۔

جمائما نے کہا کہ پچھلی ایک دہائی سے زائد عرصے سے ان کا رسل برانڈ سے کوئی رابطہ نہیں، وہ رسل برانڈ کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اس مقدمے میں گواہی دی اور انصاف کو یقینی بنایا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/british-actor-russell-brand-sentenced-to-10-and-a-half-years-in-prison-for-rape-and-three-sexual-assaults/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں