Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کی کوشش، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

شیئر کریں
گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کی کوشش، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ طور پر قبضے کی کوشش اور دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور کی ملت پارک پولیس نے گلوکارہ شازیہ منظور کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی اور نامزد ملزمان سہیل اور بینش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر گلوکارہ سے جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے اور متنازع جائیداد پر پہنچ کر کرایہ داروں کو دھمکانے کے الزامات ہیں۔

ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا اور شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/attempt-to-illegally-occupy-singer-shazia-manzoors-property-two-suspects-including-a-woman-arrested/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں