وزیر اعلی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 6 ایم پی ایز کی ملاقات

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان اسمبلی نے اپنی قیادت کی اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نے اپوزیشن میں کھلبلی مچا دی۔
لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 ارکان اسمبلی وزیراعلی سے ملے اور انہوں نے یہ ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر کی، ہم نے ان ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے قیادت کو سفارش کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں (ن) لیگ کے چوہدری اشرف علی انصاری، غیاث الدین، میاں جلیل احمد شرقپوری، نشاط احمد ڈاہا ، اظہر عباس اور محمد فیصل خان نیازی شامل ہیں، پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلیٰ سے ملے۔

MPAPMLNusman buzdarمسلم لیگ نوزیر اعلی پنجاب