40 سال تک آئی پی پیز کا بوجھ، نئے معاہدوں کا انکشاف

اسلام آباد: ایک طرف آئی پی پیز سے جان چھڑانے کے دعوے تو دوسری جانب 30 اور 40 سال کے نئے معاہدے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کون کون سی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کب تک موثر ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی کا اس ضمن میں دعویٰ ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بھی چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، موجودہ حکومت نے 2025 میں چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے۔
موجودہ حکومت نے جام شورو کول نامی پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو 30 سالہ مدت کا معاہدہ کیا۔