کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو لڑانا چاہتی ہے تاکہ لوگ سب بھول جائیں، جب ان کی کرپشن کی بات ہوتی ہے آپ صوبائی کارڈ کھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں، ہم سے زیادہ ان کے حالات خراب ہیں، حیدرآباد سے آگے جائیں تو پتا چلتا ہے کہ غربت کیا ہے۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے، وفاق نے صوبوں کو آزاد چھوڑ دیا ہے، صوبوں کا احتساب کیا جائے۔