توشہ خانہ کیس: درخواست خارج، عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کو مسترد کردیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے درخواست کو خارج کردیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے اس کیس میں عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
اس روز چیئرمین تحریک انصاف پر کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی، لیکن وہ عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔
اس وارنٹ کا نوٹس دینے کل اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور گئی تھی، جہاں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان بدنظمی کا واقعہ پیش آیا۔

Imran Khan Application RejectNBWTosha Khana case