پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل شروع ہوچکا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل ہوجائے گا، سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوچکا، ان شاء اللہ جلد تمام تر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہوجائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک آرمی چیف کے تقرر کی سمری آجائے گی، جب سمری آئے گی تو ساتھ میں ڈوزیئربھی آئے گا، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، لہٰذا جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی جب کہ 25 نومبرتک آرمی چیف کی تقرری کا عمل ہوجائے گا، سینئرموسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائے گا، فی الحال اس وقت تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مکمل صحت یاب ہوچکے، ان سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

Defence Ministerkhawaja asifPak Army Highest postTalk about