بنوں میں سیکیورٹی قافلے پر خودکُش حملہ، 2 افراد شہید

بنوں: بکا خیل میں سیکیورٹی قافلے پر کیے گئے خودکُش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار افغان خودکُش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔
آئی ایس پی آر ک مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے خودکُش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور تین فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 

2 People MartyredBannuISPRSecurity Convoysuicide attack