کراچی کے حالات دیکھ کر یہاں آیا ہوں، شہباز شریف

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی کراچی آمد، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ کراچی جب پانی میں ڈوبا ہوا ہے تو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے حالات دیکھ کر یہاں آیا ہوں، کراچی جب پانی میں ڈوبا ہوا ہے تو سیاست نہیں کرنی چاہیے، بارشوں نے شہر قائد کو بہت متاثر کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کہا تھا کراچی کے لیے اربوں روپے فنڈز دیں گے، حکومت کراچی میں بارش کے متاثرین کو معاوضہ دے۔
قبل ازیں شہباز شریف دو روزہ دورے پر احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ کراچی پہنچے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی قیادت سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گی۔

Karachi arrivemedia talkShahbaz sharif