بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 36 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں 26 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد گولا بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، سبی کے علاقے بھاگ میں بھی بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔